بیندور، 24 / اگست (ایس او نیوز) ناوندا جنکشن پلازہ گرو کامپلیکس میں اچانک آگ بھڑکنے کی وجہ سے فینسی سامان کی دکان جل کر خاک ہوگئی ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کا شکار ہونے والی دکان پرتیبھا اچاریہ کی ملکیت تھی ۔ جس میں ٹیلرنگ کے ساتھ کپڑے اور اسٹیشنری کی فروخت ہوتی تھی ۔ دوپہر کے وقت جب پرتیبھا اپنی دکان بند کرکے مندر گئی تھی تو دکان کے اندر سے دھواں نکلنا شروع جسے دیکھنے کے بعد پڑوسی دکانداروں نے فائر سروس اور پولیس والوں کو اطلاع دی ۔ لیکن جب تک فائر سروس والے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاتے ، تب تک پوری دکان جل کر خاک ہو چکی تھی ۔
آتشزدگی کی وجہ سے جو نقصان ہوا ہے اس کا اندزہ تین لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ بیندور پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔